سپیکرقومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کانام فائنل 

 
0
596

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس)تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے زرتاج گل اور شہریار آفریدی کا نام زیر غورہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی اورگورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ہے۔
عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو سپیکر بننے کیلئے کہا تو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے معذرت کی لیکن عمران خان نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہوگا اس کیلئے ہمیں تجربہ کار پارلیمنٹرین کی ضرورت ہے اور آپ اس کیلئے نہایت موزوں ہیں۔