صدر مملکت ممنون حسین کو لندن سے اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

 
0
926

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس) رائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن لندن نے صدر مملکت ممنون حسین کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر پہلے پاکستانی حکمران ہوں گے جنہیں یہ ڈگری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صدر 15 اگست کو لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ رائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن کی تقریب میں بطور خاص شریک ہوں گے۔ تقریب میں صدر کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔صدر ممنون متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری اور 14 اگست کی خصوصی تقریب کے انعقاد کے اگلے روز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوں گے ان کی واپسی 20 اگست کو متوقع ہے۔