ایف آئی اے لاہور  کا رحیم یارخان میں چھاپہ، جعلی کریڈٹ کارڈ و ڈیبٹ کارڈ بنانے والے دو ملزمان گرفتار ، جدید ڈیوائسسز اور جعلی کارڈز بر آمد

 
0
331

رحیم یارخان، اپریل 03 (ٹی این ایس):   ایف آئی اے لاہور کی ایک ٹیم نے  رحیم یارخان میں جعلی کریڈٹ کارڈ و ڈیبٹ کارڈ بنائے جانے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے  جعلی کریڈٹ کارڈ و ڈیبٹ کارڈ بنانے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن کے پاس سے جدید ڈیوائسسز اور جعلی کارڈز بر آمد ہوئے۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔