وزیر داخلہ احسن اقبال اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے درمیان ملاقات

 
0
356

بین الاقوامی برادری کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہئے: احن اقبال

اسلام آباد ، اپریل 04 (ٹی این ایس):   وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے ساتھ منگل کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہئے ۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستانی طلباء کو برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں بھیجنے پر اتفاق کیا۔