محرم الحرام ،پنجاب کی22اضلاع حساس قرار

 
0
2280

لاہور ستمبر25(ٹی این ایس): محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کی22اضلاع کو حساس قرار دیدیا ہے،اور 13اضلاع کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، محرم الحرام میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، فوج اور رینجرز کی بھی حساس مقامات پر تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ پیر کو محرم الحرام کے موقع پر پنجاب پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، پنجاب کے 22اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے،جبکہ12اضلاعکوبی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،لاہور،جھنگ،فیصل آباد،ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کو حساس اضلاع قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے موقع پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے،موبائل فون اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔