ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب چیئرمین قمرزمان چوہدری

 
0
24357

اسلام آباد ستمبر 25 ( ٹی این ایس) نیب کی 22 ویں ڈی جی کانفرنس سے چیئر مین نیب قمر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین  ترجیح ہے ،نیب کے افسران  بدعنوانی کے خاتمےکو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں۔

چئیر مین نیب نے مزید کہا، نیب نے شکایت سے ریفرنس تک کا 10 مہینے کا وقت مقرر کیا ہے جودنیا کی بدعنوانی کی روک تھام کرنے والی آج تک کسی  ایجنسی نے نہیں مقرر کیا ۔چین کے ساتھ  سی پیک منصوبہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نیب نے  ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا نیب نےاپنے قیام سے  اب تک تقریبا 290 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ان کا مزید کہنا تھا انہوں نے جو نئے اقدامات اٹھائے ہیں اس سے نیب کی کردگی میں مزید اضافہ  ہوا ہے جس کو قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے ان کا کہنا تھا نیب نے 50 ارب روپے  کرپٹ عناصر  سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جس سے بدعنوانی میں 76ٖفیصد  کی شرح سے کمی آئی ہے   ۔

کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین پراسیکیوٹر، ایڈوائزر،ایم ای ایس سیئنر ممبرزسی آ ٹی ایم ٹی، تمام ریجنل بیوروز کے ڈی جیز، ڈی جی ہیڈکواٹرز،ڈی جی ہیومن ریسوس ڈوہلپمنٹ،اور ڈی جی میڈیا سمیت  ڈی جی ٹریننگ نے بھی شرکت کی۔