اسلام آباد 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی نظرِثانی کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے مفادِ عامہ کے تحت ملازمین کو بحال کردیا۔سپریم کورٹ نے سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرِثانی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے 184 (3) کا دائرہ اختیار استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو بحال کیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے اکثریت سے اختلاف کرتے ہوئے نظرثانی کی درخواستیں منظورکی ہیں،سپریم کورٹ نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر اپیلوں پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے فیصلہ چارایک کے تناسب سے دیا۔ مختصر فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے سنایا جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک کے تناسب سے دائر اپیلیں خارج کیں، جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔سپریم کورٹ کے جج عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف نظرثانی اپیلیں خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔