کابینہ ڈویژن, ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری

 
0
1286

اسلام آباد ستمبر25(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 12 کروڑ 39لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی 15کروڑ 97لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں 6 ایوی ایشن سکواڈرن کی اپ گریڈیشن کے لئے 11کروڑ 82لاکھ ‘ ریکارڈ کی بہتری کیلئے 26لاکھ ،نیشنل آرکائوز پاکستان کے لئے 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔