سینیٹر رحمان ملک کا پارٹی کے 50ویں یوم تاسیس پر پارٹی ورکروں کو مبارکباد و قیادت کو زبردست خراج تحسین

 
0
401

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس)سابق وفاقی و زیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کےمرکزی رہنما سینیٹر رحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس (گولڈن جوبلی) کے موقع پر  بروز پیراپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس شاندار موقع پر ملک کے اندر اور بیرون ملک مقیم تمام پارٹی کارکنوں اور تمام جمہوریت پسند عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پارٹی ورکروں کیلئے خوشی و پیپلز پارٹی کی قیادت کو سلام و خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی  بنیاد رکھ کر قوم و ملک پر احسان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی خیبر سے کراچی تک غریب عوام و مزدوروں کی طاقت بن کر ابھری ،پیپلز پارٹی وفاق کی علامت و چاروں صوبوں کے زنجیر بنکر قوم کو یکجا و یکزبان کر نے میں کامیاب رہی۔

پاکستان میں سوائے پیپلز پارٹی کا کوئی جماعت وفاق کی علامت ہونے کا دعوہ نہیں کرسکتا، پیپلز پارٹی غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی جماعت و آواز ہے، اس پارٹی کےجیالوں ہر دور کی صعوبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جب  جان دینی کی نوبت آئی تو جان دی، جیل جانے کے وقت جیل گئے و کوڑے کھائے۔

سینیٹررحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کبھی کارکنوں سے دور نہ رہی، محترمہ بینظیر بھٹو نے جان جیالوں کے درمیان دی، پیپلز پارٹی ہر مشکل وقت میں جمہوریت و عوام کیساتھ کھڑی رہی ہے، پارٹی کی قیادت و کارکنوں نے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔ ملک دہائیوں تک آئین سے محروم رہا، پیپلز پارٹی نے آئین دیکر قوم کو پہچان دی ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی قوم کو انکے جمہوری حقوق سے آشنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری، خیبر پختونخواہ کو نام، گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا، پیپلز پارٹی کا آیندہ لائحہ عمل فاٹا کو خودمختاری و دوسرے علاقوں کے برابر حقوق دینا ہے۔ جمہوریت کے مضبوطی کیلئے، آصف علی زرداری نے سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے، آج ہمیں فخر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری، شہید بھٹو کا مشن آگے لے جا رہا ہے۔