یو ایس ایڈ کے تعاون سے تیار کردہ ای پروکیورمنٹ سافٹ وئیر سسٹم سندھ حکومت کے حوالے

 
0
164

یو ایس ایڈ اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی مشاورت سے تیارکردہ ای پروکیورمنٹ سافٹ وئیر سسٹم سندھ حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ عوامی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یو ایس ایڈ کی جانب سے سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا،یہ سافٹ ویئر حکومت سندھ کے پروکیورمنٹ کے کاموں کو معیاری اور خودکار بنائے گا، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کی مشاورت سے تیارکردہ سافٹویئر سندھ حکومت کے عوامی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائے گا ، اس موقع پر یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر مائیکل راسمین، مینجنگ ڈائریکٹر سیپرا روبینہ آصف اور دیگر افسران موجود تھے