کراچی کی میئر شپ،زرداری فامولا ان ایکشن،پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کر لی

 
0
141

: آصف زرداری کا جادو ؟ ، پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کی مدد کے بغیر کراچی کا میئر بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کی میئرشپ حاصل کرنے کیلئے پلان A ،B اور C پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی میئرشپ حاصل کرنے کیلئے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو ساتھ ملایا جائے گا۔

کراچی میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اب تک کی تازہ پیشرفت کے مطابق تحریک انصاف کے 10 چیئرمین کا پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 10 چیئرمین نے پی پی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔