اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس خدمت، تحفظ اور عوامی اعتماد کی پہچان ہے، آئی جی سید علی ناصررضوی نے معروف تاجر عامر شہزاد کے قتل میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتاری میں نمایاں کردار ادا کرنے والی انوسٹی گیشنٹیموں کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے تمام افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، موثر تفتیش اور بھرپور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے ہمراہ معروف تاجر عامر شہزاد کے قتل میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتاری میں نمایاں کردار ادا کرنے والی انوسٹی گیشن ٹیموں کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے تمام افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، موثر تفتیش اور بھرپور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر اہلکار شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت اور عوام دوست رویہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جن افسران و جوانوں نے جرائم کی بیخ کنی، عوامی خدمت، بروقت کارروائی اور موثر تفتیش کے ذریعے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ یقیناً محکمہ پولیس کا فخر ہیں اورایسے افسران کی حوصلہ افزائی نہ صرف انفرادی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ پورے ادارے کے مورال کو بھی بلند کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ کے فروغ، عوام کے ساتھ مضبوط روابط اور جرائم کے سدباب کے لیے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔ لہٰذا عوام اور پولیس کے باہمی اشتراک سے ہی ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔اس موقع پر تمام افسران و جوانوں نے آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی جذبے اور لگن کے ساتھ مستقبل میں بھی ادا کرتے رہیں گے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے ہمراہ ایس ایس پیز اور زونل ایس پیز کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔انہوں نے جرائم سے نمٹنے، موثر تفتیش، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور عدالت میں اہم کیسز کی پیروی کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو اہم ٹاسک بھی سونپے


















