لاہورستمبر25 (ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نیایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئیعمران خان کو آڑے ہاتھو ں لیا۔ کہتے ہیں عمران خان کو نئے مینڈیٹ کا بخار چڑھ گیا ہے۔ عمران خان کاقبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،پہلے وہ خیبر پختونخوا ہ اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں۔اور مثال بنیں۔ انتخابات کا مطالبہ کرنے والے عمران خان پہلے پرویز خٹک سے اس کی تائید کروائیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے عزم کا ظاہر کرتے ہوئے کہا، کسی قسم کا ظلم، ناانصافی اور لاقانونیت ہمارے عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ نواز شریف انتقامی کارروائی سے ڈرنے والے نہیں، 2018 ء کے انتخابات میں بھی نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔