سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سیاسی صورتحال پرکل ایک بجے پریس کانفرنس کرینگے

 
0
49339

 

اسلام آباد ستمبر 25(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کل ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے،جس میں بیرون ملکی سیاسی صورتحال اور اپنے بیرون ملک قیام سے متعلق قوم کوآگاہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف آج لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔نوازشریف نے پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،چوہدری نثارسمیت پارٹی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔

جن میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف ملکی سیاسی صورتحال،نیب کیسز،رائیونڈرہائشگاہ اوراثاثے منجمدکرنے کیلئے قانونی کاروائی اور اپنے لندن میں قیام سے متعلق کل ایک بجے پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے قائد ن لیگ نوازشریف اپنی بیگم کلثوم نواز کی کینسر کی سرجری کے سلسلے میں لندن کے دورے پرگئے ہوئے تھے۔