سابق کپتان رمیز راجا نے ایک بار پھر پی سی بی کی انسداد کرپشن پالیسی پر سوال اٹھا دیئے

 
0
600

لاہورستمبر25 (ٹی این ایس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انسداد کرپشن پالیسی پر پھر سوال اٹھا دیئے۔سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کرکٹ شرفا کا کھیل ہے، البتہ اس کھیل کی ساکھ متاثر کرنے والے کرکٹرز کو جب سخت سزائیں دینے کے بجائے انہیں چھوٹ دینے کی پالیسی اپنائی جائے گی تو اس کھیل سے دیرینہ محبت اور لگاؤ رکھنے والوں کو ٹھیس پہنچنا ایک فطری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب میں کرکٹ کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کے لئے اس کھیل میں واپسی کا مطلب ان کرکڑز کے ساتھ زیادتی ہے، جو ایمانداری اور پروفیشنلزم کے اصلولوں کیساتھ اس کھیل سے وابستہ ہیں۔یاد رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار سلمان بٹ کی فٹنس پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اے ٹیم کے ساتھ موقع دے کر انڑنیشنل کرکٹ میں واپس لانے کی حکمت عملی کا سہارا لیا جائے گا
۔یاد رہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر کو لاہور کی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر بھی خاصی تنقید سامنے آئی تھی۔پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلمان بٹ کو چند ماہ پہلے ہائی پرفارمینس کیمپ میں ان کی درخواست پر شامل کیا جا چکا ہے