سلمان بٹ کو دورہ زمبابوے میں پاکستان اے میں شامل کیا جاسکتا ہے

 
0
1961

لاہورستمبر25 (ٹی این ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو دورہ زمبابوے میں پاکستان اے میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ دورہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے بورڈز کے درمیان پاکستان اے ٹیم کے دورے پر بات چیت جاری ہے۔سلمان بٹ لاہور اور واپڈا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئیچیف سلیکٹر انضمام کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد کرکٹ میں واپسی کے باجود سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انضمام نے کہا کہ ہم سلمان بٹ کو فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں نہیں لانا چاہتے اور پہلے انہیں پاکستان اے کے دورے پر آزمانہ چاہتے ہیں