بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی آمد میں واضح کمی آئی ہے، ترجمان اقوام متحدہ

 
0
16371

نیویارک ستمبر25(ٹی این ایس) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تارکین وطن سے متعلق عالمی تنظیم ’انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن‘ (آئی او ایم) کی ایک ترجمان نے بتایا کہ ابھی یہ کہنا بہت جلد بازی ہوگی کہ ان کی آمد کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو روز سے نئے آنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔
ریاست رخائن میں کیا ہو رہا ہے اس بارے میں ہمیں زیادہ کچھ پتہ نہیں ہے۔ادھر تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی نے کہا کہ بنگلہ دیس کے کوکس بازار کے خیموں میں جن حالات میں انھوں نے روہنگیا مسلمانوں کو رہتے ہوئے دیکھا ہے اس سے انھیں کافی صدمہ پہنچا ہے۔انھوں نے کہاکہ سب سے بڑا چیلنچ انھیں رہنے کے لیے ایک مناسب جگہ فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں ان لوگو نے عارضی کیمپ قائم کیے ہیں وہ بہت چھوٹی جگہ ہے اور وہاں پہلے ہی سے بہت گھنی آبادی ہے۔