ویسٹ انڈیز کوتیسرے ایک روزہ میچ میں 124رنز سے شکست

 
0
350

برسٹول ستمبر 24(ٹی این ایس)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیزکو تیسرے ایک روزہ میچ میں 124رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی،معین علی تیزترین سنچری بنانے والے انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے انہوں نے57گیندوں پر 102رنز بنائے ،جس میں 8چھکے اور 7چوکے شامل ہیں۔

برسٹول میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ پانچو یں اوورز میں اس وقت گر ی جب جیمز بریسٹو 13رنز بنا کر پولین لوٹے ،اس وقت ٹیم کامجموعہ 27تھا۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ73رنز پر گری جب ہیلز 36رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،محض ایک رنز کے اضافے کے بعد مارگن کی وکٹ گر گئی جو بغیر بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد جے ای روٹ اورسٹوکس کی 132رنز شراکت نے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 369رنز کا پہاڑ کردیا ،جس میں معین علی تیز ترین سنچری شامل تھی جہنوں نے 57گیندوں پر 102رنز بنائے ، اس کے علاوہ روٹ کے 84،سٹوکس کے 73اور ہیلز کے 36رنز نمایا ں ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیومز ہی کامیاب باﺅلر رہے جن کے حصے تین وکٹیں آئی ،جبکہ ہولڈرنے 2،نرس،ٹیلراور پاول نے ایک ،ایک کھلاڑی کوآﺅٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم جب بیٹنگ کرنے آئی تو اس نے تیز بلے بازی کرنے کی کوشش میں دوسرے ہی اورز میں اپنی پہلی وکٹ گنوالی جب لیوس13رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔تاہم اس کے بعدکرس گیل کی تباہ کن بلے بازی جاری رہی لیکن دوسری سائیڈ پر کسی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا،یوں انکی پوری ٹیم 39.1اورز میں 245رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز اننگ میں کرس گیل کے 94،محمد کے 38اور کپتان ہولڈر کے 34رنزنمایاں ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے پلینکٹ نے 5،راشد نے3 اور ویلے نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس جیت کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے ،میچ میں انگلینڈکی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنانے پر معین علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔