سینیٹر میاں عتیق کی ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت منسوخ

 
0
520

کراچی ستمبر 24(ٹی این ایس)ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پرسینیٹر میاں عتیق کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فارو ق ستا ر کا کہنا تھا کہ میاں عتیق نے پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، میاں عتیق نے اپنی غلطی مان لی ہے،جبکہ شاہد خاقان عباسی کوووٹ دینا ایک علیحدہ فیصلہ تھا۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اپنے سینیٹرزکیخلاف کیا کارروائی کرتے ہیں نہیں جانتا،میں نے کہا ہمارا فیصلہ اصولی ہو گا،جن دو سیینٹرز نے ووٹ نہیں دیا ان کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔فاررق ستار کا مزید کہنا تھاکہ جمعہ والے دن سعد رفیق اور ایاز صادق نے ووٹ سے مانگا تھا ۔