میرے مداح جلد مجھے اور صاحبہ کو سنیما اسکرین پر ایک ساتھ دیکھیں گے‘ریمبو

 
0
698

میں شاید واحد ہیرو ہوں، جس نے ڈیڑھ سو فلموں میں 37خْوبصورت ہیروئینوں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا
ایک میگزین میں صاحبہ کی پہلی بار تصویر دیکھی تو دوستوں سے کہا تھا ایک دن اس لڑکی کو تمہائی بھابھی بناؤں گا
ِکراچی اگست29 (ٹی این ایس )پاکستانی فلموں کے نامور اداکار، افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ میرے مداح بہت جلد مجھے اور صاحبہ کو سنیما اسکرین پر ایک ساتھ دیکھیں گے۔ ہم نے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنالیا ہے، اس کے بینر تلے مزاحیہ و رومینٹک فلم بنانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ میں شاید واحد ہیرو ہوں، جس نے ڈیڑھ سو فلموں میں 37خْوبصورت ہیروئینوں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا۔ مجھے میری پہلی فلم’’ہیرو‘‘ نے فلموں کا اسٹار بنادیا تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ صاحبہ کی پہلی بار تصویر ایک میگزین میں دیکھی تھی تو دوستوں سے کہا تھا کہ ایک دن اس لڑکی کو تمہاری بھابھی بناؤں گا اور پھر وہ میری پہلی فلم کی ہیروئن بھی بنیں اور میری شریکِ حیات بھی۔