کراچی(ٹی این ایس) کراچی چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز بروہی نے کہا ہے کہ یوسی مائی گاڑھی میں بجلی کی تنصیبات لگا کر کاموں کا باقاعدہ آغاز کردیا

 
0
15

کراچی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز بروہی نے کہا ہے کہ یوسی مائی گاڑھی میں بجلی کی تنصیبات لگا کر کاموں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہےاس کے ساتھ ہی تین کلو میٹر طویل پانی کی لائن بچھا دی گئی ہے جس سے مائی گاڑھی سے عبداللہ گوٹ اور اطرافی علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا یہ یہاں کا بہت درینہ مسئلہ تھا الحمدللہ یہ بھی ہمارے ہی ہاتھ سے ہوا پانی کو زندگی میں تمام سہولیات پر فوقیت حاصل ہے اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں میری اور میری ٹیم کی یہ کوشش ہے کہ جہاں عوام کو جو مسئلہ درپیش ہے اس کو اس کی میرٹ کے مطابق حل کیا جائے اس حوالے سے میں مختلف علاقوں کا روزانہ کی بنیاد پہ دورہ بھی کر رہا ہوں تاکہ کوئی مسئلہ میری نظروں سے اوجھل نہ رہ سکے یہ خدمت کا جذبہ میری گھریلو اور سیاسی تربیت کا حصہ ہے اپنے سفر کو اسہی انداز میں جاری رکھیں گے ہاں اس میں مشکلات تو بہت سی ہیں لیکن جیالے کسی چیز سے ڈر جائیں ایسا ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا رکن کونسل علی اکبر کاچیلو ،سمیع بروہی تحسین پلیجو آفاق خان یوسی مائی گاڑھی وارڈ کے کونسلر سلیم رند یوسی منگھوپیر کے صدر شیرا بروہی بھی موجود تھے