ہریتھک روشن کیخلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج

 
0
437

میں کمپنی کا صرف برانڈ ایمبسیڈر ہوں اور کسی بھی نقصان کا ذمہ دار نہیں، ہریتھک روشن 
چنئی اگست29 (ٹی این ایس ) نامور بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن سمیت 8 لوگوں کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہریتھک روشن سمیت 8 افراد پر بھارتی سیلز مین مرلی دھرن نے دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ہے، مرلی دھرن نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کپڑوں کے ایک نامور برانڈ مرچنڈائز میں بطور تھرڈ پارٹی سیلز مین کام کررہا تھا اس برانڈ کو بھارت میں 2014 میں ہریتھک روشن نے متعارف کرایا تھا۔

مرلی دھرن نے کمپنی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے بینک سے قرض لے کر کمپنی سیمال اٹھایا جس کی وجہ سے اس پر 21 لاکھ کا قرض چڑھ گیا تاہم جب کپڑوں کی فروخت بند ہوگئی تو اس نے کمپنی کو سارا مال واپس بھجوایا لیکن کمپنی کی جانب سے اسے رقم نہیں بھجوائی گئی۔جس پر ہرتھیک روشن سمیت کمپنی کے دیگر 8 افراد پر دھوکا دہی کے الزام میں دسمبر 2014 میں شکایت درج کرائی تھی تاہم پولیس نے شکایت کنندہ کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پرجون میں آئی پی سی کے سیکشن 420 کے تحت کیس رجسٹرڈ کیا ۔اداکار ہریتھک روشن کو قانونی نوٹس بھی جاری کیاگیا ہے جس پر ہریتھک کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس کمپنی کے صرف برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور کسی بھی نقصان کے ذمہ دار نہیں۔