آریان خان اور خوشی کپور بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار

 
0
3034

کرن جوہر کا شاہ رخ خان کے بیٹے اور سری دیوی کی دوسری بیٹی کو انڈسٹری میں متعارف کرانے کا فیصلہ
ممبئی اگست29 (ٹی این ایس )بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور سری دیوی کی دوسری بیٹی خوشی کپور کو انڈسٹری میں متعارف کرانے کی تیاری کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں موجود مداحوں پر اپنی رومانوی اداکاری سے سحر طاری کرنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں لیکن اب ان کے بیٹے آریان خان بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار اور فلمساز کرن جوہر کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو سری دیوی کی دوسری بیٹی خوشی کپور کے ساتھ بہت جلد متعارف کر رہے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کرن جوہر نے خوشی کپور کے ڈیبیو کی ذمہ داری بونی کپور سے اپنے سر لے لی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اب تک دونوں کی انٹری کو خفیہ رکھا ہے جبکہ کرن نے بہتر اسکرپٹ کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔