بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں

 
0
744

بھارت 18 اگست (ٹی این ایس ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا  چوپڑہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق بولی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ  پریا نکا  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند سیکنڈ کی ایک ویڈیوشیئر کی  تھی جس میں  انہوں نے جینز اور ٹی شرٹ  زیب تن کر  کے ہندوستانی پرچم کو اپنے گلے میں دوپٹے کی طرح اوڑھ رکھا تھا۔  وڈیو میں پریا نکا نے ہندوستان کے یوم آزادی  کے موقع پر تمام ہندوستا نیوں کو  مبارکباد بھی دی تھی ۔ اس ویڈیو کے یو ٹیوب پر آتے ہی شر پسند ہندوؤں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی کئی ناقدین کا کہنا ہے کہ پریانکا نے ہندوستانی پرچم کی توہین کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  انہوں نے  کہا کہ پریانکا نے ساڑھی پہنے بغیر جھنڈے کو لہرایا ہے۔یہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جبکہ دوسری جانب  حال ہی میں پریانکا اپنی  نئی فلم کی شوٹنگ ختم کرکے واپس ہندوستان لوٹی ہیں۔