یو ٹیوب کا امریکہ میں تیز ترین ٹی وی سروس کا آغاز

 
0
1015

امریکہ 18 اگست (ٹی این ایس )یو ٹیوب نے امریکہ میں مختلف شہروں میں اپنی تیز ترین سروس کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق  یو ٹیوب  کی اس  تیز ترین سروس   کو  ٹی وی کے زریعے اب امریکہ کے 14 بڑے شہروں میں دیکھا جاسکے گا امریکہ کی 50 فیصد آبادی  یو ٹیو ب کی ٹی وی سروس کو  استعمال کرسکے گی ۔تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب سروسز  کا کہنا ہے کہ اس کا دائرہ کار مزید بڑھاتے  ہوئے آئندہ ہفتہ تک 17 ممالک میں اسکا آغاز کر دیا جائے گا۔ یوٹیوب ٹی وی امریکہ کے 5 بڑے شہروں نیویارک ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو ، شکاگو، اور فلاڈ یلفیا میں  پہلے سے ہی دیکھا جا رہا ہے  ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب ٹی وی اس  سروس کو  ماہانہ 35 ڈالر میں فراہم کرتا ہے۔