ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’ ’مڈنائٹ سَن‘‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پرآگیا

 
0
837

نیویارک,مارچ 11(ٹی این ایس) : ہالی ووڈڈرامہ فلم ’مڈ نائٹ سَن‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔اسکاٹ اسپیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 17سالہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے، جس کی بینائی ایک پراسرار بیماری کی وجہ سے بتدریج کم ہوتی رہتی ہے اور اس بیماری کے باعث وہ گھر میں قید ہوکر رہ جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں بیلا تھورن، پیٹرک شوازینگر، راب رگل اور کوئن شیفرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جین گیٹین کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔