بھارتی شہر اندور میں چارمنزلہ ہوٹل زمین بوس، 10 افراد ہلاک

 
0
429

اندور،02 اپریل(ٹی این ایس):بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک ہوٹل کی چار منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی ،جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔مدھیہ پردیش وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہاند نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمی افراد کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق عمارت گرنے کا حادثہ گزشتہ رات پیش آیا ،حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ، اور اب تک 12 افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے ۔حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔مدھیہ پردیش وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہاند نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمی افراد کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے