سعودی شوریٰ کونسل کا ایوی ایشن باڈی سے مقامی پروازوں کے کرائے کم کرنے کا مطالبہ

 
0
375

ریاض ،نو مبر 01(ٹی این ایس): سعودی مجلس شوریٰ یکم نومبر بروز بدھ کو سعودی محکمہ شہری ایوی ایشن باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقامی پروازوں کی ٹکٹوں کے نرخوں میں کمی کریں کیونکہ باقی خلیجی ممالک کی نسبت  سعودی عرب کی مقامی پروازوں کے ٹکٹ خاصے مہنگے ہیں۔ شوریٰ کونسل نے اس بات کا مطالبہ آج کمیونیکیشن ، ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمیٹی کی سالانہ رپورٹ کے اجلاس کے دوران کیا۔ شوریٰ کونسل کا کہنا تھا کہ مقامی پروازوں کے نرخوں میں اس قدر کمی لائی جائے کہ وہ مقامی شہریوں کی پہنچ سے باہر نہ ہوں۔