پولیس کے اہلکاروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام دوست رویہ کے حوالے سے ٹرینگ پروگرام شروع کئے جائیں،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

 
0
461

اسلام آباد نومبر 1 (ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کے منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تھانہ کلچر کو تبدیل، آن لائن ایف آئی آرز کا سسٹم متعارف کیا جائے، جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو سہولیات میسر ہونگی۔بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ماڈل پولیس سٹیشنز کے منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ماڈل پولیس اسٹیشن باقی صوبوں کیلئے باعث تقلید مثال ہوں گے،

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا، تھانوں میں آن لائن ایف آئی آرز کا سسٹم متعارف کیا جائے، انہوں نے کہاکہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو سہولیات میسر ہوں گی، اس ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کو باقاعدہ عملی شکل دی جائے ۔ انہوں نے پولیس حکام اور اہلکاروں کو اپنا رویہ عوام دوست بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عوام دوست رویہ کے حوالے سے ٹرینگ پروگرام شروع کئے جائیں، انہوں نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے فریم ورک بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکار وں کو ماہانہ انعامات دینے کا نظام بھی مرتب کیا جائے۔