حکومت، تحریک طالبان کے در میان مذاکرات،ثالثی جرگہ کابل پہنچ گیا

 
0
161

اسلام آباد 01 جون 2022 (ٹی این ایس): حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے کم و بیش 50 افراد پر مشتمل جرگہ کابل پہنچ گیا ، اس جرگے میں تمام قبائلی علاقوں سے ملکان و دیگر عمائدین شامل ہیں جرگے میں باجوڑ ایجنسی سے سابقہ گورنر خیبرپختونخوا انجنیئر شوکت اللہ خان ، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان، وزیرستان سے سابقہ سینیٹر مولانا صالح شاہ، مہمند ایجنسی سے سینیٹر ہلال رحمان اور سابقہ سینیٹر عبدالرحمان فقیر، کرم ایجنسی سے ساجد حسین طوری، بیرسٹر محمد علی سیف اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا کہ جرگے میں سیاسی پارٹیوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے بعض افراد بھی شامل ہیں یہ جرگہ مذاکرات کا حصہ ہوگا اور اہم نکات پر امارت اسلامیہ افغانستان کی وساطت سے تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سے بات چیت کرے گا