ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت،وفاق کو نوٹس جاری

 
0
115

سپریم کورٹ میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ،کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل سرکاری ملازمین حافظ احسان احمد کھوکھر موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیکر فیصلہ دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس فیصلہ دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، ہائیکورٹ کے فیصلے سے ہزاروں ملازمین متاثر ہوئے، میرے موکلان پلاٹوں کیلئے رقم ادا کر چکے ہیں،اس موقع پر عدالت نے ریماکس دیے کہ ملازمین دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے موقف سن لیتے ہیں، کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔