محکمہ خزانہ پنجاب نے داتادربار کی سکیورٹی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے

 
0
651

لاہور نومبر 1 (ٹی این ایس) محکمہ خزانہ پنجاب نے داتادربار کی سکیورٹی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے ذریعے فنڈز جاری کئے،محکمہ اوقاف پنجاب نے داتا دربار کی سکیورٹی کیلئے15ملین مانگے تھے،15ملین سکیورٹی گارڈز،مانیٹرنگ روم کیلئے طلب کئے گئے تھے۔محکمہ خزانہ نے اس سے قبل پی اینڈ ڈی کے اعتراضات پر فنڈز دینے سے انکارکیا تھا اضافی فنڈزکے حصول کیلئے کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس نے منظوری دی۔