شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی فاونڈیشن کو5کروڑ کا چیک

 
0
321

لاہور ،اکتو بر17(ٹی این ایس):وزیراعلی شہباز شریف کی سابق کپتان شاہد آفرید ی سے لاہور ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو5کروڑ کا چیک بھی دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی ان کی زندگی کا اصل مقصد ہے اور پنجاب میں تعلیم اورصحت کی بہتری کے حوالے سے مزید ا قدامات کئے جائیں گے اور شہباز شریف کی جانب سے 5کروڑ کا چیک ملنے پر شاہد آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔