سعودی عرب، پولیس نے 5 بنگلہ دیشی باشندوںکو قتل کے الزام میں گرفتا رکر لیا

 
0
361

ریاض،اکتو بر17(ٹی این ایس): سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے بنگلہ دیشی افرادکے ہم وطن 5 قاتلوںکوگرفتار کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم وطن بنگلہ دیشی افراد کے قاتلوں کو اس قوت گرفتار کیا گیا جب وہ دارالحکومت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے ہم وطن کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا اورنعش چھپانے کے بعد مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ مقتول کا ان سے کسی معاملے پر اختلاف ہو گیا تھا جو اتنا بڑھا کہ انہیں قتل کر دیا۔