کراچی میں ایم کیوایم کے علاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں ٗ پرویز مشرف

 
0
567

لندن نومبر 25(ٹی این ایس)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں ٗاس لئے سیاسی خلا موجود ہے ٗپاکستان میں ایم کیو ایم کا نام اورمہاجرلفظ منفی سمجھاجارہا ہے۔لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں نئے نام سے تمام قومیتوں پر مشتمل پارٹی بنے تو پیپلزپارٹی کو شکست دی جاسکتی ہے ٗپاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان جاؤں گا ٗ اس کے بغیر حالات تبدیل نہیں ہوں گے، ملک گھسی پٹی لائن پرچل رہا ہے، اس بہاؤکوتبدیل کرنیوالاکوئی نہیں۔