کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کا خطرہ

 
0
390

کوئٹہ اگست18(ٹی این ایس)انسداد دہشتگرد کے ادارے نے کوئٹہ کے صوبائی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ شہر میں دہشت گردی کا خطرہ ہے لہذا فوری طور پر ضروری اقدامات کیئے جائیں۔

اطلاعات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے ادارے نے صوبائی وزارت داخلہ کو جاری مراسلہ میں لکھا ہے کہ دہشت گر دشہر میں داخل ہوچکے ہیں لہذا شہری مصروف مقامات ریلوے اسٹیشن، اسپتالوں،تجارتی مراکز اور پر ہجوم پر جانے سے گریز کریں