بلوچستان کابینہ میں شامل مزید دو افراد نےاستعفہ دے دیا

 
0
454

کوئٹہ جنوری 5(ٹی این ایس): بلوچستان کی سیاسی ہلچل مزید تیز ہوتی نظر آتی رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی مشیر سمیت دو لوگوں کےا ستعفے سامنے آگئے۔ استعفے دینے والوں میں صوبائی وزیر راحت جمالی اور صوبائی مشیر مجید ابڑو شامل ہیں۔ دونوں لیگی ارکان نے ناراض گروپ کی حمایت کر دی۔ صوبائی مشیر مجید ابڑو کو دو روز قبل مشیر برائے ایکسائز مقرر کیا گیا تھا۔ مجید ابڑو کا کہنا ہے کہ میں نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ جبکہ راحت جمالی کے پاس وزارت لیبر کا قلمدان تھا۔ دونوں وزرا نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوادیا ہے۔