کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق

 
0
455

کوئٹہ مارچ 26 (ٹی این ایس): کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے شخص یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ دکانی چوک پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرٹنڈنٹ جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے کہ جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔