شادی اور بیٹی نے زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا ٗآج بھی ویسی ہی ہوں ٗجیسی شادی سے پہلے تھی ٗ رانی مکھر جی

 
0
945

ممبئی، مارچ 30(ٹی این ایس):بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہاہے کہ شادی اور بیٹی نے ان کی زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا میں آج بھی ویسی ہی ہوں جیسی شادی سے پہلے تھی۔ایک انٹرویو میں رانی مکھر جی نے کہاکہ شادی اور بیٹی کی پیدائش نے میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا۔ میں آج بھی بالکل ویسی ہوں جیسی پہلے تھی۔ ’’ہچکی‘‘کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے مجھے شادی کے بعد بھی قبول کیا حالانکہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ شادی شدہ اور ماں بننے والی اداکاراؤں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور لوگ انہیں دیکھنا نہیں چاہتے تاہم فلم ’’ہچکی‘‘کے بعد شائقین نے نہ صرف مجھے بے حد پیار دیا بلکہ لوگوں کی جانب سے کہا گیا ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا ایک بچی کی ماں ہیں ہم صرف آپ کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی رانی مکھرجی کی فلم’’ہچکی‘‘باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن اپنے سماجی موضوع اور رانی مکھرجی کی خوبصورت اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ فلم اب تک 22 کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔