ڈی آئی جی نصیرآباد امام بارگاہوں کے دورہ پر سیکورٹی پوری نہ ہونے پر برہم، کہا کہ پولیس میں سفارش کی وبا علاقے کے منتخب نمائندوں نے پھیلا رکھی ہے

 
0
1072

اوستہ محمد، ستمبر25 (ٹی این ایس) ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کھرل اے ایس پی فہد علی کھوسہ کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے اوستہ محمد میں امام بارگاہوں بشمول مرکزی امام بارہ گاہ کے دور کے موقع پر سیکورٹی پوری نہ ہونے کی وجہ سے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس ایچ اوسٹی سی آئی اے انچارج اور سیکورٹی آفیسر پر برس پڑے اور غفلت برتنے والے آفیسران کے خلاف کاروائی کرنے کا موقع پر ہی حکم جاری کیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے تمام امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کو سیکورٹی دینا پولیس کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں ہم نے پاک فوج اور ایف سی کا بھی مطالبہ کیا ہے اور دیگر تھانوں کے پولیس نفری بھی ہم نے اوستہ محمد گنداخہ میں اصافی نفری لگا دیا ہے تاکہ ماتمی جلوسوں کی نگرانی ہوسکے اور اس سلسلے میں ہم نے کنٹرول روم قائم کیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پولیس میں سفارش کی وبا علاقے کے منتخب نمائندوں نے پھیلا رکھی ہے یہ سوال صحافی حضرات کو منتخب نمائندوں سے کرنی چاہے لہذا میں سفارش کلچر کے خلاف ہوں اور تمام امام بارگاہوں سمیت پورے شہر کے تمام ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی سخت کیا جائے اور شہر کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کریں انہوں نے کہا اوستہ محمد گنداخہ میں پولیس کی ذمہ داری مین شامل ہے وہ علاقے میں امن قائم کریں ورانہ انکے خلاف کاروائی کریں گے ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل نے مزید کہا کہ یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں اور متوالی دیگر حضرات کو چاہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ماتمی جلوس کے اندر داخل ہونے والے ہر شخص کی تلاشی لیا جائے مرکزی امام بارگاہ سمیت تمام امام بارگاہوں میں پولیس اشپشل برانج کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنا چائے اور شہر میں سیکورٹی سخت سے سخت کیا جائے ڈی آئی نصیر آباد شرجیل کھرل کے دورے کے موقع پر اکثر امام بارگاہوں کے سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے چار ایک کا گارڈ کے بجائے ایک اہلکار کو لگائے جس کی تصدیق ڈی آئی نصیر آباد نے بھی میڈیا کے سامنے کردیا ۔