وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دوں گا، پاکستان توڑنے کی سازشیں کرنے اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے: آرمی چیف اظہارِ عزم

 
0
2367

راولپنڈی ،ستمبر 26 (ٹی این ایس):  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  نے کہا ہے کہ باہر بیٹھے کچھ ملک دشمن عناصر کی طرف سے ملک توڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور وہ  پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دیتے ہیں مگر میں انکو بتا دینا چاہتا ہوں کہ انھیں نہیں چھوڑا جائے گا،

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے  مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے  سوموار کوشہید لیفٹینینٹ ارسلان کے گھر کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاک فوج کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔

پاکستان سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ بیرون ملک میں بیٹھے جو لوگ ملک اور فوج کو گالیاں دے رہے ہیں انہیں کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔