پاکستان کی معیشت بحالی کے عمل سے گزر کر ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے، احسن اقبال

 
0
391

شین ژن، ستمبر 26 (ٹی این ایس):  وزیر داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہے کہ سی پیک پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان کی معیشت بحالی کے عمل سے گزر کر ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوواوئے کمپنی کے صدر اور سینئر مینجمنٹ سے بات چیت کرتےہوئےکیا۔ ہوواوئے کے صدر نے ریسرچ سینٹر کے قیام کے لئے جلد ابتدائی ٹیم بھیجنے کا وعدہ کیا – وزیر داخلہ نے ہوواوئے ریسرچ سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

احسن اقبال نے اس موقع پہ کہا کہ  گذشتہ سال %5.3 شرح ترقی حاصل کی گئی جو پچھلے 10 سالوں میں بلند ترین ہےاور اس سال %6 کی شرح حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے،آئی ٹی شعبہ کی صف اوّل کی کمپنیوں کے لئے پاکستان مستقبل کی منزل ہے – ہوواوے دنیا کی بہترین کمپنیوں میں شامل ہوتی ہے – اسے پاکستان میں عالمی سطح کا ریسرچ سینٹر قائم کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس انتہائی ہنرمند اور با صلاحیت نوجوان افرادی قوت ہے اور پاکستان 2025 وژن کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،ہم  پاکستان کو 2025 تک دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں – حکومت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے – چین کی صف اوّل کی کمپنیوں کے اشتراک سے پاکستان کو ٹیکنالوجی لیڈر بنانا چاہتے ہیں – پاکستان میں سیاسی عمل مستحکم ہے اور پالیسیوں کے تسلسل پر تشویش نہیں ہونی چاہئے –