بجٹ ،حکومت کا سول و فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان

 
0
264

اسلام آباد اپریل 27(ٹی این ایس )حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سول و فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تمام پینشرز کیلئے بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی 2018 سے سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاو¿نس کیا گیا ہے، تمام پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصداضافہ کیا گیاہے، ہاو¿س رینٹ الاو¿نس میں بھی پچاس فیصد اضافہ کیا گیاہے، پنشن کی کم سے کم حد 6 ہزار سے بڑھا کر10ہزار روپےکردی گئی ہے، فیملی پنشن کو 4500 روپے سے بڑھا کر 7500 کردیا گیا ہے، 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کے کےلیے کم از کم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ اسٹاف، کار ڈرائیور، ڈسپیچ رائیڈرز کیلئے اوور ٹائم الاو¿نس 40 روپے فی گھنٹا سے بڑھ کر 80 روپے فی گھنٹا ہوگا۔