راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او صدربیرونی کی زیرنگرانی امجد پرویز سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

 
0
97

راولپنڈی( ) ایس ایچ او صدربیرونی کی زیرنگرانی امجد پرویز سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر کی زیرنگرانی سب انسپکٹر امجد پرویز نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی میں موٹرسائیکل و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ 04 موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ برآمد کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان، حسنین اور عرفان کے نام سے ہوئی،
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی صدر بیرونی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،