اسلام آباد(ٹی این ایس) وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اندرونی وبیرونی سکیورٹی صورتحال پربات چیت

 
0
102

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں کی ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔