کراچی(ٹی این ایس) اسامہ میرپی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپن بائولر بن گئے

 
0
155

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سپنر اسامہ میر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والےسپن بائولربن گئے۔ وہ پی ایس ایل سیزن نائن میں اب تک 21وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اسامہ میر نے پی ایس ایل سیزن آٹھ میں 20وکٹیں حاصل کرنے والے راشد خان کا ریکارڈ توڑا ہے۔

یاد رہے کہ اسامیر نے گذشتہ شب نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن نائن کے 30 ویں میچ میں 3.5اوورز میں22رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اعدادوشمار کے مطابق سپینرز میں اسامہ میرنے مذکورہ ریکارڈ بنایا ہے تاہم فاسٹ بولرز میں حسن علی نے 2019میں 25 اور عباس آفریدی نے 2023میں 23وکٹیں لی تھیں۔