غریب گھریلو ملازمہ کی عصمت دری کی کوشش، پولیس کی ملزم مالک مکان کیساتھ  مل کر الٹا مظلومہ ہی کو ڈرا دھمکا کر زبان بندی کی  ہدایت ، مظلومہ کی وزیر اعلیٰ اور آئی جی کو دہائی۔

 
0
23272

لاہور، ستمبر 26 (ٹی این ایس): ہوا کی ایک بیٹی ،ایک غریب گھریلو ملازمہ اپنے با اثر مالک کی جنسی درندگی سے تو بچ پائی مگر مثالی پولیس نے اسکی ایک بھی نہ سنی اور ملزم کے ساتھ مل کر الٹا مظلومہ ہی کو ڈرا دھمکا کر زبان بندی کی  ہدایت کردی۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق  یہ واقع ڈیفنس فیز جے بلاک میں پیش آیا جہاں گلی نمبر 9 کوٹھی نمبر 203 کے مالک اسد چوہدری نے اپنی  ملازمہ باکو اپنی حوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ملازمہ کسی طرح  بھاگ کر تھانہ بی  ڈیفنس پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ مگر ستم بالائے ستم پولیس نے اس کی درخواست لے کر تھانے میں چار گھنے حبس بجا میں رکھا اور کوئی کاروائی کرنے کی بجائے الٹا بااثر ملزم اسد چوہدری کے ساتھ مل ک اسے خاموش رہنے کےلئے  ڈراتے دھمکاتے رہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہوس کا پجاری اسد چوہدری کسی نجی مصالعہ جات فیکٹری کا مالک ہے اور اس طرح کی حرکات کا عادی ملزم ہے جس کی آڈیو کلپ بھی پولیس نے سنی مگر بھاری رشوت لیکر کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

 مظلوم ملازمہ نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو دہائی دی ہے کہ وہ اس اسکا نوٹس لیکرمجرم کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کریں۔