راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوںکے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار

 
0
401
Hands in Handcuffs

راولپنڈی۔26اکتوبر (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئی07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شفیق سے 1350گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حیدر سے 1600گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے رئیس سے 01عدد پستول30 سبورمعہ 03روند، تھانہ وارث خان پولیس نے عثمان ، تھانہ بنی پولیس نے فضل غنی کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے ان کے قبضہ سے آلات ری فلنگ برآمد کرلئے جبکہ سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ نیوٹائون پولیس نے گل بہار اور نوید کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیے۔