ایل این جی معاہدہ میری موجودگی میں ہوا،ہربات کاذمہ داراور جواب دینے کوتیار ہوں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 
0
347

اسلام آباد اکتوبر 26(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ قطری معاہدے کی کچھ شقیں پوشیدہ ہیں ،معاہد پبلک کرنے کاکہتے ہیں توکردیتے ہیں ،ایل این جی معاہدہ میری موجودگی میں ہوا،ہربات کاذمہ داراور جواب دینے کوتیار ہوں، قطرسے 14مہینے بات چیت چلتی رہی،20 مہینوں میں ایل این جی کی فراہمی شروع کردی،آج ہرشعبے کوگیس مل رہی ہے۔انہوں نے سینیٹ میں ایل این جی معاہدے پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ قطرایل این جی پریمیئر بیس پرسپلائی کرتاہے۔

قطرسے معاہدے کی معلومات ہرفورم پرموجودہیں۔انہوں نے کہاکہ معاہدے کی کچھ شقیں پوشیدہ ہیں ،معاہد پبلک کرنے کا کہتے ہیں توکردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ۔قطری معاہدہ دنیا میں گیس فراہم کرنے والا  سستا ترین معاہدہ ہے۔ معاہدے سے متعلق تمام معاملات میری موجودگی میں ہوئے،ہربات کاذمہ دارہوں معاہدے پرہرجگہ جواب دینے کوتیارہوں۔ چاہیں تومعاہدے کو10سال میں ختم کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایک وقت تھا جب ہم 10لاکھ فرٹیلائزربرآمد کرتے تھے لیکن اب ہم 7لاکھ ٹن فرٹیلائزر برآمد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدے پرگزشتہ حکومت ناکام رہی۔ایل این جی سے متعلق قطرسے 14مہینے بات چیت چلتی رہی۔ہم نے 20مہینوں میں ملک میں ایل این جی کی فراہمی شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013ء میں سی این جی اسٹیشن اور پاور ہاؤسزبند تھے۔ آج ہرشعبے کوگیس مل رہی ہے اورکارخانے بھی چل رہے ہیں۔