اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار چار ملزمان کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے چاروں ملزمان کو لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے ۔
روانگی کے موقع پر پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کیا ۔
پراپرٹی کیس میں چھ ملزمان کی ضمانت خارج ہوئی تھی ، دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے بعد وکلاء نے ایف آئی اے کے کورپوریٹ کرائم سرکل کے سب انسپکٹر محمد جنید کو احاطہ عدالت میں شدید ذدوکوب کیا گیا وکلاء کے اس امر پر ایف آئی اے ملوث وکلاء کے خلاف استغاثہ دینے پر غور کر رہے ہیں۔













